کیچ: تین افراد فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

242

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے میں خلیل ولد رحیم بخش، صمد ولد رحیم بخش اور غلام جان ولد صالح محمد سکنہ عمری کہن سامی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے رات گئے دو بجے چھاپہ مارکر مذکورہ لوگوں کو حراست میں لیا۔

خیال رہے کہ روان ماہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز نے اب تک دو درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاج نصراللہ اور ماما قدیر کی سربراہی میں جاری ہے۔