کیچ: ایک شخص نے خودکشی کرلی

594

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

واقعہ تحصیل مند کے علاقے ڈلسر میں پیش آیا ہے، خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت ملوک ولد کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔