کاہان اور زیارت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

561

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات کاہان کے علاقے کرمو وڈھ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 7 ستمبر بروز منگل زیارت زیرو پوائنٹ کے قریب واقع کوٹی کے پہاڑ پر نصب یوفون ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے سے ٹاور مکمل تباہ ہوکر زمین بوس ہوگئی۔ مذکورہ ٹاور کے ذریعے ریاستی ایجنٹ بلوچ سرمچاروں کے خلاف مخبری میں مصروف عمل تھے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔