چمالنگ: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرگئی، 4مزدور جاں بحق

533
فائل فوٹو

چمالنگ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے دکی، چمالنگ کے علاقے انگور شیلہ میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرگئی، جہاں 4 کان کن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

چیف مائنز انسپیکٹر عبدالغنی کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے ہے۔

بلوچستان میں کوئلے اور دیگر معدنیات کی کانوں میں حفاظتی و امدادی انتظامات کی کمی کے باعث حادثات میں ہر سال درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔