بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم سے پاکستانی فورسز نے مزید ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
حالیہ کچھ دنوں کے اندر یہ چوتھا شخص ہے جسے پروم سے فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
ایک روز قبل فورسز نے پروم کے علاقے کلیری سے احمد ولد خدا داد اور اس سے قبل پروم نوکبند میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر فیصل ولد دوست محمد اور باسط ولد خالد کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے جوتاحال لاپتہ ہیں۔
آج حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صوال جان ولد عرض محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو آج صبح کار گاڑی میں سوار مسلح افراد نے پروم دز سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے قوم پرست حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کاروائیوں میں پاکستانی فورسز اور ان کے تشکیل کردہ گروہ جن کو حرف عام میں لوگ ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں، ملوث ہیں۔
آج اغواء ہونے والے صوال جان کے ایک اور بھائی کو اس سے قبل فورسز نے دو مرتبہ اغواء کرکے لاپتہ کردیا تھا جو دو سالوں سے تک فورسز کی تحویل میں رہنے کے بعد بازیاب ہوا تھا جبکہ آج اس کے چھوٹے بھائی کو اغواء کرکے لاپتہ کیا گیا۔