پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ دو بیٹوں سمیت ہلاک

365

 

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ کو دو بیٹوں سمیت ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت حاجی موسی، قدیر اور صغیر ولد حاجی موسی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں کھانا کھا رہے تھے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔