پنجگور: فورسز کے ہاتھوں مزید ایک نوجوان حراست بعد لاپتہ

221

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مزید ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

مذکورہ نوجوان کو فورسز نے پنجگور کے تحصیل پروم کلیری سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت احمد ولد خدا داد کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

خاندان ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دورانیہ میں یہ ہمارے خاندان کا تیسرا نوجوان ہے جسے فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے اس سے قبل پروم نوکبند میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر فیصل ولد دوست محمد اور باسط ولد خالد کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے جوتاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے روان ماہ فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زیادہ لوگوں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

گذشتہ دنوں بلوچ نیشنل موومنٹ کے انفارمیشن سیکرٹری دلمراد بلوچ نے انسانی حقوق پر مشتمل جون کے مہینے کا رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا جون کے مہینے میں 50سے زائد فوجی آپریشنوں میں 19 افراد قتل کو اور فورسز نے 47 افراد لاپتہ کئے ہیں جبکہ درجنوں خواتین سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ درجنوں گھرنذرآتش اور سینکڑوں مویشی لوٹ لیے گئے