پنجگور: فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک

446

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے.

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت جلیل احمد ولد رحیم بخش اور علاؤالدین ولد اختر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو دونوں افراد پروم کے رہائشی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جلیل نے موقع پہ دم توڑ دیا تھا جبکہ علاؤالدین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دریں اثنا وڈھ سے اطلاعات ہیں کہ کلی بن پیر محمد میں نامعلوم افراد نے محمد عالم نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کسی کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

لیویز اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔