پاکستان فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

251
فائل فوٹو

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق چھوٹا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کے بعد پولیس، آرمی اور ریسکیو اہلکار پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مقامی افراد نے انتظامیہ کو طیارہ گرنے کی اطلاع دی۔ ہلاک ہونے والے پائلٹ کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔