نوکنڈی: پاکستان آرمی نے بلوچوں کے درجنوں مال بردار گاڑیوں کو آگ لگا دی

447

بلوچستان کے ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی کے سرحدی علاقے میں پاکستان آرمی نے بلوچوں کے چالیس سے زائد مال بردار گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ 200 کے قریب گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

مذکورہ علاقہ افغانستان سے متصل سرحدی علاقہ ہے جہاں لوگوں کا ذرائع معاش سرحدی کاروبار سے وابستہ ہے۔

سوشل میڈیا پہ وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں جلتے ہوئے گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے، تاہم حکام کا موقف اس حوالے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں روزگار کے دوسرے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے اکثریت کا ذرائع معاش ایران اور افغانستان کے سرحد سے وابستہ ہے مگر آج کل حکام کی جانب سے دونوں سرحدوں پہ سختیوں کی وجہ سے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

نوکنڈی سے متصل علاقے میں پاکستان آرمی نے جن مال بردار گاڑیوں کو پکڑ کر آگ لگا دی ان میں گھی، بچوں کے دودھ، کولڈ ڈرنک، اور دیگر خوراکی اشیاء شامل تھے۔