قلات: دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی

283

 

بلوچستان کے ضلع قلات میں جمعرات کی شب ایک دستی بم حملہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے قلات شہر میں مغل ہوٹل پر بیٹھے پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینکا، جس کے پھٹنے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخنی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا –

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت چیکنگ شروع کر دی ہے –

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا ہے-