سردار عطاء اللہ مینگل وڈھ میں سپرد خاک

558

 

بزرگ بلوچ قوم پرست رہنماء اور سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل کا نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ انہیں جمعہ کے روز آبائی علاقے وڈھ میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آسودہ خاک کیا گیا –

بزرگ بلوچ رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل طویل عرصہ کی علالت کے بعد جمعرات کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جن کی میت کو آج کراچی سے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا –

بلوچستان کے صعنی شہر حب چوکی، اوتھل، وندر اور بیلہ میں علی الصبح ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جمع ہوکر میت کا استقبال کرکے پھول نچاور کیے –

اس موقع پر نوجوانوں کے علاوہ مینگل قبائل کے بزرگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور انہوں نے سردار عطاء اللہ کی انتقال کو قبائل اور قوم کے لئے ایک سانحہ قرار دیا –

کراچی اور لسبیلہ سے لوگوں ایک بڑی تعداد میت کے ہمراہ وڈھ میں پہنچ گئے تھے جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے جنازہ میں شرکت کے لئے وڈھ کا رخ کیا اور جمعہ کے روز انہیں ہزاروں افراد کی موجودگی
میں سپرد خاک کر دیا گیا –

جنازہ میں بلوچستان کے علاوہ سندھ کے وزراء اور سیاستدانوں نے شرکت کی –