زہری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

300

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زہری تراسانی کے رہائشی ایک شخص کو ہلاک کر دیا ہے –

مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدلنبی تراسانی ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے –

عبدلنبی تراسانی کو مسلح افراد نے تراسانی کازبہ کے حدود میں فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے –

مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں –