تربت: پاکستانی فورسز پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی

288

 

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ہفتہ کی شپ ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

حکام نے کے مطابق نامعلوم افراد نے تربت شہر کے سنیما چوک کے قریب ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں –

دھماکے کے بعد فورسز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاہم کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ آج کیچ کے تحصیل بلیدہ میں ایک حملے میں ایف سی اہلکاروں کو لینڈ مائن سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا۔ حملے کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔

علاوہ ازیں مسلح افراد نے جھاو کے علاقے نوندڑہ میں نوکو ہوٹل کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔