تربت میں پاکستانی فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

340

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل شام آٹھ بج کر چالیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے تربت شہر کے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پہلے سے مورچہ بند ہوکر قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں اور دو موٹر سائیکلوں کے قافلے پربھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

اس حملے میں دو فوجی اہلکارہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ قافلہ ڈی بلوچ کے فوجی کیمپ سے نکل کر تربت شہر کی مین آرمی کیمپ کی جانب جارہا تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔