تربت میں دستی بم حملہ، ایک شخص زخمی

419

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

حملہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نیشنل بینک کے قریب ہوا ہے جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی جبکہ ایک موٹر سائیکل اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے بینک کے قریب قائم فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا جسکی زد میں یہ لوگ آگئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں جبکہ سوشل میڈیا پہ شائع ہونے والے ویڈیو میں ایک زخمی شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جس کو طبی امداد دینے کے لئے اسپتال لے جایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں تربت کے مرکزی شہر میں شاپور ہوٹل کے قریب ایک شراب کے اڈے کے سامنے ایف سی کے دو گشتی موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکاروں پر دستی بم حملے کی ذمہ داری یونائٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔