تربت: شورمہ ڈیم پر تعمیراتی کمپنی پر حملہ، مشینری نظرآتش

603

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی علاقے تربت میں مسلح افراد نے زیر تعمیر شورمہ ڈیم پر حملہ کرکے مشینری جلادی جبکہ فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کو گھنہ کے قریب زیر تعمیر شورمہ ڈیم کی تعمیراتی مشینری پر حملہ کرکے آگ لگادی جبکہ چوکیدار کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے علاوہ سیکیورٹی پر معمور فردوس نامی لیویز اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا جبکہ حملہ ور لیویز اہلکار کی موٹرسائیکل اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد فورس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔