بولان: پاکستان آرمی کا فضائی آپریشن جاری

915

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن میں تیزی آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح بولان کے متعدد علاقوں میں پاکستان آرمی نے فضائی آپریشن شروع کی ہے، اور مختلف علاقوں میں شیلنگ بھی کی ہے۔

ایک مقامی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو اطلاع دی کہ بولان کے علاقے بزگر و گرد و نواح میں آٹھ کے قریب ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا ۔

دوسری جانب گذشتہ روز مچھ سے بھی پاکستان آرمی کے ہزاروں اہلکار بولان کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس وقت پاکستان آرمی نے بڑے پیمانے کی زمینی و فضائی آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔

آج بولان میں جاری آپریشن میں تاحال کسی قسم کی گرفتاری و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مقامی زرائع نے بتایا کہ بزگر قرب و جوار کے علاقے سور گاڑ ، بوک، چلڑی میں پاکستان فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کو عام لوگوں کے گھروں پہ شیلنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔