بولان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

604

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے  سرمچاروں نے منگل کے روز بولان کے علاقے جعفری میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو پانی سپلائی کرنے والی ٹینکر کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

 ترجمان نے کہا بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مقصد کے حصول تک دشمن پر حملے جاری رہینگے۔