بولان میں بڑے پیمانے پر پاکستان فوج کا فضائی آپریشن

853

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر فضائی آپریشن کی جارہی ہے۔ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے علاوہ مختلف علاقوں میں کمانڈوز اتارے جاچکے ہیں۔

ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا آپریشن کا آغاز گذشتہ روز کیا گیا جو آج بھی جاری رہا، مچھ سے متصل بولان کے مختلف علاقے سارو، نیشنل، ٹکی وڈھ، پانچ، سیخنی، اردو باغ اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اتارے گئے اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں مقامی آبادی فورسز اہلکاروں کے محاصرے میں ہے۔

سرکاری حکام کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے جبکہ دور دراز علاقے ہونے اور آمد و رفت کے راستے بند ہونے سے تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔