بولان: فورسز کیلئے پانی سپلائی کرنے والی ٹینکر پر بم حملہ

460

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کیلئے پانی لے جانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

بم حملہ بولان کے علاقے جعفری میں فورسز پوسٹ کیلئے پانی لے جانے والی ٹینکر گاڑی پر کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔

حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرنے شروع کردی۔

بلوچستان پاکستانی فورسز پر آج ہونے والے والا یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل کیچ کے تحصیل تمپ گومازی ماروار کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا گیا۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔