بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے “گلی” میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو مائن حملے میں نشانہ بنایا، قابض فوج مذکورہ علاقے اور گردنواح میں مورچے قائم کرچکی ہے، جنہیں وقتاً فوقتاً دشمن اہلکاروں کے نقل حرکت کے وقت سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے منصوبہ بندی کے تحت فوجی اہلکاروں کے مورچے میں پہلے سے ہی بارودی سرنگ بچھائی جس کی زد میں آنے سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔