بلیدہ دو حملوں میں پاکستانی فوج کے7 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

761

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی صبح سرمچاروں نے ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بلیدہ اور پروم کے درمیانی علاقے سردکیں آپ کے مقام پر پاکستانی فوج کے پانچ موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ قافلے میں شامل موٹر سائیکلیں شدید حملہ کی زد میں آئے، جس سے چھ اہلکار ہلاک اور دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد قافلے کی مدد اور لاشوں کو اٹھانے کیلئے تین جنگی ہیلی کاپٹر اسی علاقہ میں پہنچے۔ ہیلی کاپٹروں نے شدید شیلنگ بھی کی لیکن سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے اور محفوظ ٹھکانوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

سات ستمبر کو بلیدہ ہی کے علاقے باکاڈ میں فوجی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے قابض فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے