بالگتر: سی پیک روٹ پر پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

364

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ  پر قائم دشمن فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز سرمچاروں نے بالگتر میں  پیری ہوٹل کے قریب سی پیک روٹ پر قائم  پاکستانی فوج کی چوکی کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامناکرنا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سی پیک روٹ پر قائم دشمن فورسز کی چوکیاں نہ صرف بلوچوں کی نسل کشی میں تیزی لائے ہوئے ہیں بلکہ لاکھوں افراد کو اپنی جدی پشتی زمینوں سے بے دخل کر کے آئی ڈی پیز بنا چکے ہیں۔ یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔