افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار بلوچستان کا صحافی تاحال بازیاب نہیں ہوسکا

740

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے 92 نیوز کے رپورٹر محمد اقبال تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے راوٹر کے مطابق کابل سے طالبان نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافی کابل اور افغانستان کے دوسرے بڑے علاقے قندھار میں افغان صورتحال کی کوریج کے لئے موجود تھے۔

طالبان کے ہاتھوں گرفتاری بعد خیبر ٹی وی سے تعلق رکھنے والے دیگر صحافیوں رہا ہوگئے جبکہ خضدار سے تعلق رکھنے والے 92 نیوز کے رپورٹر محمد اقبال مینگل تاحال طالبان کی حراست میں ہیں۔

محمد اقبال کے لواحقین کے مطابق 26 اگست کے روز محمد اقبال کابل ایئرپورٹ پر موجود تھے جب کابل ائرپورٹ میں بم دھماکے ہوئے اسکے بعد سے محمد اقبال سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے پاکستان صحافیوں کو چند روز قبل قابل ایئرپورٹ حملہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا تھا –

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کابل میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی حراست کی سختی سے مذمت کی ہے اور پاکستان اور افغان حکام سے صحافی کی بازیابی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔