افغانستان : طالبان کا نئے کابینہ کا اعلان ، شیخ ہیبت اللہ امیر المومینین ، ملا حسن وزیر اعظم مقرر

524

 افغانستان میں  طالبان نے طویل بالآخر  اپنے  نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیرِ اعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

نئی کابینہ میں طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب کو وزیرِ دفاع، سراج الدین حقانی کو وزیرِ داخلہ جبکہ مولوی عبدالحکیم  کو وزیرِ انصاف مقرر کیا گیا ہے۔

نئی کابینہ میں امیر خان متقی کو قائم مقام وزیرِ خارجہ جب کہ شیر محمد عباس ستنکزئی کو نائب وزیرِ خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

طالبان رہنماء خلیل الرحمن حقانی کو قائم مقام وزیر برائے پناہ گزین مقرر کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں طالبان ترجمان نے کہا  افغانستان میں جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور اسلامی امارات کے قیام کے لیے اب میدان صاف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ طالبان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ روابط رکھنے کے خواہاں ہیں اور اس ضمن میں مختلف ممالک کے نمائندے افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔