آواران: گشانگ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

463

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران کے علاقے گُشانگ میں پاکستانی آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ آج جمعرات کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے گُشانگ آرمی کیمپ پر راکٹوں، اسنائپر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر گرئے جس سے قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔