آئی پی ایل: پنجاب کنگس اور دہلی کپیٹلز کو شکست کا سامنا

161

عرب امارات میں جاری آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنجاب کنگس اور دہلی کیپیٹلز کو شکست کا سامنا، جیت ممبی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کو نصیب ہوئی ہے۔

شارجہ میں واقع شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے دہلی کیپیٹلز کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔

دہلی نے جیت کے لئے کولکتہ کو 128 رن کا ہدف دیا تھا۔ جس کے جواب میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 18.2 اوورز میں سات وکٹ گنوا کر 130 رن بنائے اور جیت حاصل کی۔

ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے مابین جاری مقابلے میں پنجاب کنگز نے 20 اوورز میں 6 وکٹ گنوا کر 135 رن بنا لئے تھے۔

اس کے جواب میں ممبی انڈینز نے 19 اورز میں 137.4 رن بناکر جیت اپنے نام کرلیا۔

خیال رہے کہ اس میچ میں ممبئی نے ٹاس جیت کر اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کل شام دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کا مقابلہ رائل چیلنجرز بینگلور سے ہوگا۔