آئی پی ایل: راجھستان رائلس کو سن رائرس حیدرآباد کے سامنے شکست کا سامنا

89

گذشتہ رات دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کرکٹ میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلس کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ 165 رن کے ہدف کے حصول کیلئے کھیلتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے تین وکٹ پر 167 رن بنائے جس میں جیسن روئے کے 60 رن اور Kane Williamson نے ناٹ آﺅٹ 51 رن بنائے۔ جیسن روئے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

راجستھان رائلس کیلئے مستفیض الرحمٰن، Mahipal Lomror اور Chetan Sakariya نے ایک ایک وکٹ لئے۔ اِس سے قبل راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

راجستھان رئلس نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 164 رن بنائے تھے۔ Sanju Samson نے 57 گیند میں 82 رن اور Yashasvi Jaiswal نے 23 گیند میں 36 رن بنائے۔

آج دو میچ ہونے ہیں۔ شارجہ میں کولکاتہ رائیڈرس کا مقابلہ دہلی کیپٹلز سے جبکہ ممبئی انڈینس کا مقابلہ ابوظہبی میں پنجاب کنگس سے ہوگا۔