خضدار:پولیس تھانے پہ بم حملہ

303

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں خضدار سٹی پولیس تھانے کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے، حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کے حوالے سے خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

تاحال اس حوالے سے کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔