بلیدہ میں فورسز اہلکاروں پر بم حملہ

379
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستان فورسز کو بم دھماکے میں جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلیدہ سے زامران جانے والی قافلے کو گلی کے علاقے میں سکیورٹی فراہم کرنے والے فورسز اہلکاروں کے پیکٹس پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کے مورچے میں پہلے سے ہی بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی جس کی زد میں آنے سے اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔