11 اگست بلوچستان ڈے، پاکستان میں ٹرینڈ پر

581

 

11اگست 1947 بلوچستان کے آزادی کی دن کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک ہیش ٹیگ
#11AugBalochistanDay
پاکستان میں ٹرینڈ پر رہا –

اس موقع پر بلوچ سیاسی کارکنوں سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے اس دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں سندھی، مہاجر اور پشتون سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس نے بھی اس دن کی مناسبت سے ٹویٹ کرتے ہوئے بلوچ عوام سے اظہارِ یکجہتی کی –

دوسری جانب پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جو ٹرینڈز چلائے گئے ان میں پی ٹی ایم ایکسپوزڈٹیرازم پر 23 ہزار ٹوئٹس، دا سنگا آزادی 32 ہزار ٹوئٹس، بلوچستان سولیڈیریٹی ڈے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار ٹوئٹس پاکستان سے ہوئیں اور اس کے بعد ہندوستان سے ہوئیں-

ٹرینڈز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ٹائرینٹ پاکستان آرمی، آرمی بی ہائنڈ ٹارگٹ کلنگ، پاکستان آرمی کلز پشتونز، پشتون جینوسائیڈز یہ سارے ٹرینڈ پی ٹی ایم نے کیا اور ان کو سپورٹ انڈیا سے مل رہی تھی-

فواد چوہدری نے کہا کہ ‘ابھی دو تین دنوں سے ایک ٹرینڈ سینکشن پاکستان چلایا جا رہا، اس میں دوبارہ پی ٹی ایم نے 20 ہزار ٹوئٹس ڈالی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ 8 لاکھ ٹوئٹس کی گئیں-

پاکستان مخالف تازہ ٹرینڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘اس میں افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح، قومی سلامتی مشیر رحمت اللہ اندور، وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے بھی ان ٹوئٹس میں حصہ لیا ہے اور کل 8 لاکھ ٹوئٹس کی گئی ہیں، اس میں بھی زیادہ ٹوئٹس ہندوستان اور افغانستان سے ہورہی ہیں-