ہرنائی: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح حملہ

472
File Photo

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے پوسٹ کو مسلح حملے نشانہ بنایا ہے۔

مسلح افراد نے زردآلو کے مقام پر فورسز پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے زرآلو میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔ گذشتہ دنوں زرآلو کے مقام پر موٹر سائیکل سوار فورسز اہلکار کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اسی مقام پر فورسز کیلئے راشن پہنچانے والی گاڑی کو بھی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی مقام تباہ ہوگئی۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی، آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔