ہرنائی میں پاکستانی فورسز کو راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

282

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج بروز اتوار ہرنائی کے علاقے زردآلو میں قابض پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

بی ایل اے ترجمان کے مطابق دشمن کو راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک پوسٹ پر راشن سپلائی کرنے کے بعد دوسرے پوسٹ کی جانب جارہا تھا دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور مزید ایک اہلکار سمیت ایک مقامی کارندہ شدید زخمی ہوگیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے کے بعد دشمن فوج کے ہیلی کاپٹر نے علاقے میں پہنچ کر اپنے زخمی اور ہلاک اہلکاروں کو ہرنائی میں فورسز کے مین کیمپ منتقل کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے نے 21 جولائی کو بیان جاری کرتے ہوئے تنبیہہ کی تھی کہ ہرنائی میں مقامی ٹھیکیدار اور دیگر افراد قابض پاکستانی فوج کو راشن سپلائی کرنے سے گریز کریں ہم نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی جانی اور مالی نقصان کے ذمہ مذکورہ افراد خود ہونگے جو دشمن فوج کو مدد فراہم کرینگے۔