ہرنائی:ایف سی کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 2 اہلکار زخمی

389

 

گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ہونے والے حملے کی تصدیق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ادارے آئی ایس پی آر نے کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو اہلکار زخمی جبکہ ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیٹرولنگ پر مامور ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر قاسم سمیت 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ نائیک شریف ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران ایف سی اہل کاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 حملہ آور مارے بھی گئے تاہم اس کی تصدیق تاحال آزا ذرائع سے نہیں ہوئی ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پاکستانی فورسز پر حملے کیے گئے ہیں جنکی زمہ داری بلوچستان میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کیے ہیں،تاحال گذشتہ شپ شاہرگ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔