گڈانی: مچھلی کا شکار کرتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے، 4 ہلاک

362

بلوچستان کے شہر حب چوکی گڈانی کے ساحل پر مچھلی کا شکار کرنے والے 6 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والوں میں سے 4 کی لاشیں نکال لی جبکہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان مچھلی کا شکار کرنے کی غرض سے گڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پہنچے تھے کہ سمندر کے بڑی لہر کا شکار ہوکر ڈوب گئے۔

ڈوبنے والے افراد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔