گچک میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

445

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں جوان تاک کے مقام پر پاکستانی قابض فوج کے کواری پوسٹ کو راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے میں قابض فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج کے اہلکاروں نے مختلف اطراف میں سویلین آبادی کی جانب متعدد مارٹر گولے داغے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرمچاروں کو محاصرے میں لینے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے، آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔