گوادر میں موبائل ٹاور کو تباہ کردیا – بی ایل ایف

407

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گوادر میں موبائل فون کمپنی یوفون کے ٹاور اور مشینری پر حملہ اور اسے نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے زیارت مچی میں یوفون ٹاور کو نشانہ بنایا اور تمام مشینری و ساز و سامان کو نذر آتش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف قابض فورسز سی پیک روٹ پر مقامی آبادیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے تو دوسری جانب اپنی فورسز کو تحفظ دینے کے لیے چین کی مدد سے موبائل فون ٹاورز کی جال بچھا رہی ہے۔ یہ کمپنیاں قابض کو فائدہ کو پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

میجر گھرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے اور کوئی بھی سامراجی منصوبہ قابل قبول نہیں ہو گا۔