بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ایک شخص کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا –
تفصیلات کے مطابق کل شام گوادر کے مین بازار سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے شعیب ولد عزت کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا –
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے شعیب ولد عزت اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ تھے کہ انہیں کل شام 7 بجے لاپتہ کیا گیا –
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے لاپتہ ہونے والے شعیب بلوچ بی ایس او آزاد کے سابقہ سنڑل کمیٹی کے ممبر کامریڈ قیوم بلوچ کے بھانجے ہیں –
کامریڈ قیوم کو 11 دسمبر 2010 کو گوادر میں اپنے چچا کے گھر سے لاپتہ کیا گیا بعد ازاں 10 فروری 2011ء کو ان کی مسخ شدہ لاش ہیرونک ضلع تربت سے ایک اور بلوچ سرگرم کارکن جمیل یعقوب بلوچ کے ساتھ برآمد ہوا –
بلوچستان میں سیاسی کارکنوں اور طلباء کی جبری گمشدگیاں بدستور جاری ہیں اور انکا الزام پاکستانی خفیہ اداروں پر لگایا جاتا ہے –
جرمنی میں مقیم بلوچ نشنیل موومنٹ کے رہنماء شہر حسن بلوچ نے دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو بتایا کہ انکے بھانجے کو آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے –
انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ شعیب بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے کردار ادا کریں –