کیچ اور حب چوکی میں ایک شخص ہلاک ایک زخمی

559

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ہیڈ ماسٹر شدید زخمی ہوگئے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے جمعہ صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات ہیڈ ماسٹر لیاقت بلوچ شدید زخمی ہو گئے – جنہیں شدید زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا –

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص اپنے گھر واقع میری سے کوشقلات ہائی سکول آرہے تھے کہ راستے میں علی آباد کوشقلات کے مقام پر گھات لگاکر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی, جسکی وجہ سے دو گولیاں اس کے پیٹ پرلگیں ،تاہم حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے –

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے –

دریں اثنا بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی باب بلوچستان کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک اسکی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔