کیچ:فورسز کی چوکی پر اسنائپر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا – بی آر اے

331

لنک روڈ کی تعمیر میں شریک مقامی ٹھیکیدار دستبردار ہوجائیں وگرنہ انھیں نشانہ بنایا جائیگا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل شام کیچ کے علاقے کولواہ میں آشال کاشت کور کے مقام پر ہوشاپ ٹو آواران زیر تعمیر سی پیک لنک روڈ کی حفاظت کیلئے قائم قابض فورسز کی چوکی میں تعینات ایک اہلکار کو اسنائپر حملے کا نشانہ بنایا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذکورہ روڈ کی تعمیر میں معاونت کرنے والے مقامی ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس کام میں شراکت سے گریز کریں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائیگا۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔