کوئٹہ: پاکستانی پرچم کی اسٹال پر بم حملہ

535

 

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے آمد اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک پاکستانی پرچم کی اسٹال پر دستی بم سے حملہ کیا –

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح خروٹ آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پرچم کی اسٹال پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے –

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مذید تفتیش شروع کر دی ہے اور آنے جانے والوں کو سخت چیکنگ کیا جارہا ہے –

خیال رہے کہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں رواں ہفتے پاکستانی پرچم کی اسٹالز پر یہ چوتھا حملہ ہے –

اس سے پہلے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔