کوئٹہ: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

249

 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کے روز ائیرپورٹ روڈ شان ہوٹل کے قریب پیش آیا-

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت وڈیرہ سلطان الدین ولد امیر خان، رضا محمد ولد اصضر شاہ کے ناموں سے ہوئیں –

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیے، اور مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں-