کوئٹہ: سرینا ہوٹل کے باہر بم دھماکہ، دو پولیس اہلکار ہلاک، 8 اہکاروں سمیت 12 افراد زخمی

371

 

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میم اتوار کی شب ایک زور دار بم دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے مرکزی شاہراہ پر سرینا ہوٹل کے باہر چوک پر ہوا جس کا ہدف سیکورٹی اہلکار تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پولیس اہلکار ہلاک اور آٹھ اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پورا شہر لرز اٹھا۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے –