کراچی : ایس آر اے نے پنجابی آباد کار پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

370

کراچی کے علاقے کورنگی نورانی بستی میں ڈیری شاپ کے مالک پہ حملے کی ذمہ داری سندھی آزادی پسند مسلح تنظیم ایس آر اے نے قبول کرلی

ایس آر اے ترجمان سوڈھو سندھی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی نے گذشتہ رات کراچی کورنگی کی نورانی بستی میں ڈیری شاپ کے مالک ایک پنجابی سیٹلر قیوم اشرف کو گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ایس آر اے سندھی کی آزادی کی متحرک مسلح تنظیم ہے جس نے اس سے قبل بھی سندھ میں مقیم غیر سندھیوں نشانہ بنایا ہے آج جاری کردہ بیان میں ایس آر اے نے یہ دھمکی بھی دیا ہے کہ غیر سندھیو ! سندھ خالی کرو ”

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس آ ر اے تمام سیٹلرز کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ چھوڑ کر چلے جائیں۔ ایس آر اے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔