کابل ایئر پورٹ پر حملے کے بعد امریکہ کا پہلا ڈرون حملہ

520

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان میں داعش کی خراسان شاخ کے ایک ’منصوبہ ساز‘ کو ڈرون حملے میں ہلاک کیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کو کابل ایئر پورٹ پر مہلک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 175 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے بتایا ہے کہ حملے کا ہدف وہ شخص تھا جس نے جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر حملے کی منصوبے بندی کی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں کی گئی اس کارروائی میں ڈرون کا استعمال کیا گیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے۔