کابل ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ

344

 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے-

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں ہوا ہے –

افغان خبر رساں ادارے کے ویب سائٹ پر شئر کئے گئے ایک تصویر میں جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں دھماکے میں ایک بچے کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں –

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل ائرپورٹ کے قریب ایک گھر پر ہوا ہے مقامی صحافی اس خدشہ کا اظہار بھی کررہے ہیں کے دھماکہ کسی امریکی فوجی حملہ کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے –

یاد رہے گذشتہ روز قابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کے بعد امریکی صدر نے افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کا اظہار کیا تھا –

اس سے قبل گذشتہ روز وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے کابل ایئرپورٹ حملہ میں ملوث داعش کے دو ارکان کو گزشتہ روز افغانستان میں ڈرون حملہ کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا ہے –

قابل ائرپورٹ خودکش حملہ میں 16 امریکی فوجی سمیت سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھیں اور اس حملہ کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی –