پنجگور : 4سالہ بچہ قتل، لواحقین کا احتجاجی دھرنا

319

 

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد ٹی وی اسٹیشن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے چار سالہ بچے عبدالقدیر ولد خلیل احمد کو اغوا کرکے شدید تشدد کے بعد قتل کرکے فرار ہوئے –

علاقائی ذرائع کے مطابق بچہ گھر سے کھیل کود کیلئے نکلا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر بھاگ رہے تھے کہ اہل علاقے کی شورشرابہ سے انکے ولد اور علاقے کے لوگوں نے انکا پیچھا کیا تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نےکچھ فاصلے پر لے جاکر بچہ کو تشدد کا بعد پھینک کر فرار ہوئے –

بچے کو زخمی حالات میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے علاقے مکینوں نے لاش کو لے کر پولیس تھانہ کے سامنے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف دھرنا دیا ہے اور آخری اطلاعات تک سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دھرنے دیے بیٹھے ہیں اور واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے –