پنجگور میں قتل ہونے والے صغیر احمد کے واقع سے مزاحمتی تنظیموں کا کوئی تعلق نہیں ۔ بی آر اے

678

ریاستی ادارے ایک مذموم کھیل کے ذریعے کاروباری افراد کا قتل کرکے ان کے خاندانوں کو تحریک کے خلاف مسلح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں پنجگور خدابادان کے پہاڑی سلسلے میں قتل ہونے والے صغیر احمد کے واقع سے مزاحمتی تنظیموں کا کوئی تعلق نہیں، ان کی فیملی نے بلا تحقیق اور ثبوت کے صغیر کے واقعے کو مسلح آزادی پسند تنظیموں سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ ہم ایک عرصے سے یہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاستی ادارے علاقے کے بااثر اور کاروباری لوگوں کو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرکے ان کی ذمہ داری تنظیموں پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مذکورہ خاندان ریاست کی ایماء پر قومی تحریک کے خلاف مسلح ہوجائیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق صغیر احمد کے قتل میں ان کا ایک دوست ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ سعود ملوث ہے جو ایم آئی کے اشاروں پر یہ سب کھیل کھیل رہا ہے۔ ہم صغیر احمد کے خاندان کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ صغیر کے قاتلوں کو ریاستی کیمپوں میں تلاش کریں۔