پنجگور میں فورسز کی چوکی پر حملہ، فورسز کا ہرنائی حملے میں ہلاکتوں و زخمیوں کی تصدیق

496

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا ہے۔

حملہ پنجگور کے علاقے کرکی کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی پر کیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں اس حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دریں اثنا ہرنائی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ اور ان کی مدد کیلئے پہنچنے والے اہلکاروں کے کانوائے کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

سرکاری ذرائع نے ہرنائی واقع کی تصدیق ‏ کرتے ہوئے کہا کہ شاہرگ میں کمانڈنٹ ایف سی لورالائی سکاؤٹس کے قافلے پر نامعلوم افراد کے حملے اور فائرنگ سے ایک اہلکار لانس نائیک شریف ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔